محرم الحرام کاچاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس طلب

Jun 21, 2025 | 09:52:AM
محرم الحرام کاچاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے،اسلام آباد سمیت زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز 27 جون سے ہونے کا امکان،ماہر فلکیات

چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔