سانحہ 9 مئی ،عدالت نے 12 شرپسندوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

Jun 21, 2023 | 15:54:PM
سانحہ 9 مئی ،عدالت نے 12 شرپسندوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)9 مئی کو شرپسند عناصر کی جانب سے گلبرگ میں کنٹینر جلانے کا کیس ,عدالت نے 12 شر پسندوں کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست پر فیصلہ سنا دیا ۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا،عدالت نے 9 ملزموں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی،عدالت نے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیدیا،عدالت نے3 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

عدالت نے محمد رمضان،ظہور الامین ،حمزہ بابر،مظہر عباس ،ثاقب رحمان،نعیم عباس ،محمد ساجد،عبد القیوم اور احسن علی سمیت 9 ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کی۔

یہ بھی پڑھیں:  پرویز الہٰی بڑی مشکل میں پھنس گئے

عدالت نے ملزم محمد اسلم ، جنید اور وارث کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

ملزموں کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1283/23 درج ہے،ملزموں پر گلبرگ میں کنٹینر چلانے کا الزام ہے۔