عمران خان مذاکرات کے حامی؟عوامی رائے سامنے آ گئی

Jun 21, 2023 | 10:26:AM
عمران خان مذاکرات کے حامی؟عوامی رائے سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حکومت سے مذاکرات  کی بجائے فوج سے مذاکرات کے حامی، ان کے اس موقف میں کس حد تک درستگی ہے ؟ عوامی رائے اور ردعمل سامنے آ گیا۔

عوامی رائے کے مطابق  چئیرمین پی ٹی آئی کو حکو مت اور سیاستدانوں سے مذاکرات کرنے چاہئیں،ان کا فوج سے مذاکرات کا مطالبہ درست نہیں،سیاست کے معاملات سیاستدانوں کے ساتھ ہی طے کرنا چاہئیں،عمران خان کا یہ موقف مذاکرات سے بچنے کا ہتھکنڈا ہے،فوج کو سیاست میں گھسیٹنا سراسر غلط ہے۔

عوام نے اپنےردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کس حیثیت سے فوج سے مذاکرات کریں گے،سیاستدانوں کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے،جو حل لڑائی سے نہ نکل سکے وہ مذاکرات سے نکل سکتا ہے،جمہوریت کے دعویداروں کو دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا،فوج عوام اور پاکستان کی حفاظت کیلئے مختص ہے، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،تحریک انصاف کو سیاسی پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہیے،سیاسی جماعتوں کا فوج سے مذاکرات کی کوشش آئین پاکستان کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت کاانتقال ہو گیا