وفاقی دارالحکومت میں طالب علم کے ساتھ اجتماعی زیادتی

Jun 21, 2021 | 23:17:PM
وفاقی دارالحکومت میں طالب علم کے ساتھ اجتماعی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے ایک اور تعلیمی ادارے میں طالبعلم کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں تین دن پہلے ایک 24 سالہ طالب علم کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ یہ ایک گینگ ریپ تھا پولیس ابھی تک کوئی کارروائی اس لئے نہیں کرسکی کہ متاثرہ طالبعلم اپنے ملزموں کے خلاف کارروائی نہیں چاہتا۔
 بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ یونیورسٹی انتظامیہ کے علم میں بھی ہے اور پولیس کے بھی مگر ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات کو اس وقت پیش آیا جب متاثرہ طالب علم یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رات گذارنے آیا تھا متاثرہ طالبعلم نے ہسپتال کے میڈیکل سٹاف کو لکھ کردیدیا کہ وہ کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔
 یونیورسٹی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے اس واقعہ کی وڈیو کس نے سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ ملزمان میں یونیورسٹی ایک ملازم کا بھائی بھی شامل ہے۔ ماہرین قانون کہتے ہیں کہ ریپ کو ریاست کے خلاف جرم تصورکیا جاتا ہے اس لئے اس واقعہ کی ایف آئی آر درج ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، وجہ موت سامنے آ گئی