عالمی شہریت یافتہ نولبرٹو سولانو قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ممتاز شگری)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے نولبرٹو سولانو کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔
پی ایف ایف کے مطابق عالمی شہرت یافتہ نولبرٹو بطور ہیڈ کوچ قومی مینز اور انڈر 23 ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گے،30 سالہ تجربہ رکھنے والے جارج کاستانئیرا بطور ایسوسی ایٹ فٹنس کوچ ان کے معاون ہوں گے۔
صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی کاکہناتھا کہ سولانو اور جارج کی بطور کوچز تقرری سے ٹیم کو فائدہ ہوگا،کوچز کے تجربات سے قومی مینز اور انڈر 23 ٹیم ٹیموں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا
یاد رہے کہ نولبرٹو سولانو 2018 کے فیفا ورلڈ کپ میں پیرو فٹبال ٹیم کے کوچ تھے۔
2022 ورلڈ کپ کوالیفائرز میں بھی نولبرٹو نے پیرو کی ٹیم کی کوچنگ کی تھی۔ 48 سالہ نولبرٹو سولانو فیفا پرو لائسنس کوچ ہیں اور وہ پیرو کی جانب سے 95 میچز کھیل چکے ہیں۔
ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے جیورج کاسٹانیئرا کو فٹبال ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کوچ جیورج کاسٹانیئرا وینزویلا کی نیشنل ٹیم اور متعدد کلبز کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجلی بلوں میں بڑا ریلیف