پاک افغان مذاکرات میں بڑا بریک تھرو،کالعدم ٹی ٹی پی کو غیرمسلح کرنے کا فیصلہ

Jul 21, 2025 | 20:56:PM
پاک افغان مذاکرات میں بڑا بریک تھرو،کالعدم ٹی ٹی پی کو غیرمسلح کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونیوالے سیکیورٹی مذاکرات میں ٹی ٹی پی کے حوالے سے بڑا بریک تھرو سامنے آ گیا ۔افغان طالبان حکومت  کی جانب سے  کالعدم ٹی ٹی پی کو غیرمسلح کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان گذشتہ روز ہونیوالے سیکیورٹی مذاکرات کے دوران افغان طالبان حکومت کا کالعدم ٹی ٹی پی کو غیرمسلح کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے, طالبان حکومت  کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کر کے پاکستان بارڈر سے دور بسایا جا رہا ہے۔ افغان وفد کی جانب سے کہا گیا ہےکہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان بارڈر سے دُور غزنی و دیگر علاقوں میں شفٹ کرنا شروع کردیا ہے، اور وہاں پر کالعدم ٹی ٹی پی والوں کو غیر مسلح کیا جا رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی اور افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی کے درمیان دو گھنٹے 40 منٹ بات چیت ہوئی, مذاکرات میں صرف ہاکستان کو ٹی ٹی پی خطرات پر بات ہوئی۔ پاکستانی وفد نے شکوہ کیا کہ اہم جنازے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں, افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی حملوں کے معاملے کو آپ سنجیدہ لیں, اپنے اور ہمارے دشمنوں کو خوش نہ کریں۔

اس موقع پر  افغان وزیرداخلہ سراج حقانی اور دیگر نے یقین دھانی کروائی کہ آپ کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ افغان وفد نے کہا کہ ایسا کرنے میں وقت لگے گا, ٹی ٹی پی کے ساتھ ملکرپاکستان کے اندر حملہ کرنےوالے افغانوں کو گرفتار کیا ہے,بڑے پیمانے پر ایسی گرفتاریاں کی ہیں۔
یہ بھی  پڑھیں:مودی حکومت کی کم بختی،24سیاستی جماعتوں نے گھیرے میں لے کر شدید حملہ کر دیا