سینیٹ انتخابات کا پروسیس مکمل،حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل
کیپشن: سینیٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)سینیٹ میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی۔
خیبرپختونخوااور پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کا پروسیس مکمل ہونے کے بعد پیپلزپارٹی26سینیٹرز کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )22سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ میں دوسری بڑی پارلیمانی جماعت بن گئی۔
ن لیگ20سینیٹرز کے ساتھ تیسری بڑی پارلیمانی جماعت بن گئی،جےیوآئی ف کے سینیٹرز کی کل تعداد سات ہوگئی۔
ایوان بالا میں باپ کے4 ،ایم کیوایم اور اے این پی کے3،3سینیٹرز ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوااسمبلی؛سینیٹ کی نشستوں پر کامیاب امیدواروں کااعلان