ہیڈ تریموں اور ہیڈ مرالہ پر پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا

Jul 21, 2025 | 18:55:PM
ہیڈ تریموں اور ہیڈ مرالہ پر پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ضلع جھنگ میں دریائے چناب پر  بنائے گئے ہیڈ تریموں پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ، پانی کی آمد 54806 کیوسک سے بڑھ کر 73384 کیوسک ہو گئی ۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں اضافہ ہونے لگا ۔
 ضلعی انتظامیہ جھنگ کے مطابق پانی کا اخراج 43806 کیوسک سے بڑھا کر 62384 کیوسک کر دیا گیا، دریا کا پانی کسی رہائشی آبادی میں داخل نہیں ہوا، ریسکیو 1122 اور انتظامیہ کی ٹیمیں نشیبی علاقوں میں ہمہ وقت موجود ہیں،ریلیف کیمپس پر  اینٹی سنیک، ریبیز، ملیریا سمیت ضروری ادویات فراہم کر دی گئیں، اس کے علاوہ لائیو سٹاک کی ٹیموں نے جانوروں کے لیے ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کر دی۔

محکمہ انہار کے مطابق دریائے چناب پر  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں اضافہ ہونے لگا ہے، پانی کی آمد 126792 کیوسک ا ور پانی کا اخراج 103342کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے چناب میں خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 57250 کیوسک اور پانی کا اخراج 52919 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر پانی کی آمد 46507 کیوسک اور پانی کا اخراج 31507 کیوسک ریکارڈ  کیا گیا ہے۔ دریائے چناب میں خانکی بیراج کے مقام پر اگلے  تین گھنٹوں کے بعد 1 لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی کی آمد ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی انجینئر جعلی ڈگری رکھنے پر سعودی عرب سے گرفتار