بغیر پنالٹی گولز :لیونل میسی، رونالڈو سے آگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے بغیر پنالٹی گولز میں کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے انٹر میامی کی جانب سے نیویارک ریڈ بُلز کے خلاف 1-5 کی شاندار فتح میں 2 گول سکور کر کے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا۔
اب بغیر پنالٹی میسی کے گولز کی تعداد 764 ہو گئی ہے جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کے ایسے گولز کی تعداد 763 ہے، اس طرح میسی بغیر پنالٹی گولز کی دوڑ میں رونالڈو سے آگے نکل گئے۔
یہ اعداد و شمار صرف آفیشل میچز میں کیے گئے گولز کو شامل کرتے ہیں اور پینالٹیز کو خارج کر دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستانی کوہ پیما دولت شاہ کا مصنوعی آکسیجن کے بغیر 8080 میٹر بلند چوٹی سر کرنے کا کارنامہ
اس کو خاص طور پر اس لیے اہم سمجھا جاتا ہے کہ یہ کھیل میں کھلاڑی کی تکنیکی مہارت، پوزیشننگ اور فیصلہ سازی کو ظاہر کرتا ہے۔
میسی نے زیادہ تر گولز بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے کیے، انہوں نے ہسپانوی کلب کی 2004 سے 2021 تک نمائندگی کی تھی۔
رونالڈو نے اب تک 880 سے زائد گولز کیے ہیں لیکن ان کے میچز کی تعداد بھی میسی سے زیادہ ہے۔
رونالڈو نے 150 سے زیادہ پنالٹی گولز کیے ہیں، جو ان کے ٹوٹل میں بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔