پاکستانی کوہ پیما دولت شاہ کا مصنوعی آکسیجن کے بغیر 8080 میٹر بلند چوٹی سر کرنے کا کارنامہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی کوہ پیما شاہ دولت نے 8080 میٹر بلند گیشربرم ون سر کرلی۔
شاہ دولت نے مصنوعی آکسیجن استعمال کیے بغیر 8080 میٹر بلند گیشربرم ون چوٹی کو سر کیا ہے۔
گلگت سے تعلق رکھنے والے شاہ دولت اتوار کی صبح 11 بجے گیشر برم ون کے ٹاپ پر پہنچے تھے۔
گیشربرم ون کے بعد اب شاہ دولت براڈ پیک سر کرنے کی پیش قدمی شروع کریں گے۔
واضح رہے کہ شاہ دولت اس سے قبل کے ٹو، نانگا پربت اور گیشربرم ٹو بھی سر کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش سے شکست:پاکستان نے 2 ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلئے