’پاکستان بھارت کو کہیں بھی ہراسکتا ہے‘

Jul 21, 2023 | 12:38:PM
’پاکستان بھارت کو کہیں بھی ہراسکتا ہے‘
کیپشن: وقار یونس(فائل فوٹو)
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان بھارت کو اوول میں ہراسکتا ہے تو کہیں بھی ہراسکتا ہے۔پاکستان نے 2017 میں لندن کے اوول گراؤنڈ میں  آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی  کے فائنل میں بھارت  کو ناقابلِ یقین شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

لاہور میں ایشیاکپ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب سے گفتگو میں وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کے اتنے سالوں تک آئسولیشن میں رہنے کے بعد کرکٹ کا واپس آنا ایک اچھا آغاز ہے جس کا  کریڈٹ حکومت سمیت پی سی بی سب کو ہی جاتا ہے۔


قوی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا ہے کہ اگر آپ ہمارے دور کی کرکٹ کو دیکھیں تو ہم کبھی بھی بڑے ٹورنامنٹس میں بھارت سے نہیں جیتے ، اچھی بات یہ ہے کہ ان لڑکوں نے جیتنا شروع کیا ہے جو کہ ایک بہت اچھی بات ہے، جتنا ٹیلنٹ ہماری ٹیم میں ہے اگر وہ اپنی پوٹینشل پر کھیلیں گے تو مجھے ایسی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ وہ بھارت کو نہ ہراسکیں، یہ معنی نہیں رکھتا کہ ہم کہاں کھیل رہے ہیں، بھارت ہو، پاکستان ہو یا سری لنکا ، اگر ہم بھارت کو  اوول پر جاکر ہراسکتے ہیں تو ہم کہیں بھی ہراسکتے ہیں، ٹیلنٹ ہمارے پاس ہے بس ہمیں ٹائیگرز کی طرح کھیلنا ہے۔

ضرور پڑھیں:ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ؛ پاکستانی کیوئسٹ محمد حمزہ الیاس سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ایشیاکپ  کے حوالے سے بطور کپتان  وقار یونس نے مشورہ دیا کہ میچ کے وقت ہر شخص کے پاس مشورہ ہوتا ہے کیوں کہ ہر انسان گیند اور میچ کو مختلف زاویوں سے دیکھتا ہے لیکن میرا مشورہ ہے کہ ایسے وقت میں بولر کو اکیلا چھوڑدیں کیوں کہ جتنے مشورے دیے جائیں گے بولر اتنا ہی کنفیوز ہوگا،پاکستان نے کرکٹ کی دنیا کے لیے بہترین ٹیلنٹ تیار کیا ہے، فاسٹ بولر کی بات کریں، مرحوم فضل محمود سے لے کر آج شاہین شاہ، نسیم شاہ یا پھر حسنین کو ہی دیکھ لیں اسی طرح بابر ہمارا بہترین بیٹسمین ہے اور  بھی آئیں گے، ہمارا ٹیلنٹ دنیا بھر میں مانا جاتا ہے جو کہ آئندہ وقتوں میں مزید آگے جائے گا۔