فواد چودھری اور عمران خان پر پابندی،رانا ثنا اللہ کا اہم بیان

Jul 21, 2022 | 22:29:PM
فواد چودھر ی، عمران خان پابندی
کیپشن: فواد چودھری ، عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے پنجاب میں داخلے پر پابندی لگائی گئی تو فواد چودھری اور عمران خان کے اسلام آباد داخلے پر پابندی لگادیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق 24نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا کہ مجھ پر پابندی لگائی گئی تو میں بھی چپ نہیں بیٹھوں گا ، میں ان کے اسلام آباد داخلے پر پابندی لگاؤں گا ،عمران خان کے بنی گالاداخلے پر پابندی لگادوں گا ۔فواد چودھری کے گھر میں داخلے پر بھی پابندی لگادوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ 22 جولائی کو پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہو گی23 جولائی کو پنجاب میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کے داخلے پر پابندی لگا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی زندگی حکومت اور جیل میں کٹ کھانے کے سوا کچھ ہے ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ کا انتخاب ،ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کا اہم بیان