سکندر سلطان کی نگرانی میں جنرل الیکشن نہیں لڑیں گے، عمران خان کا اعلان 

Jul 21, 2022 | 22:26:PM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی، ہرانے کا ہر حربہ استعمال
کیپشن: عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناہے کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہرانے کا ہر حربہ استعمال کیاگیا،جنہوں نے پنجاب ضمنی الیکشن کرایا انہیں سزا دینی چاہئے،ان کا کہناتھا کہ سکندر سلطان جیسا بددیانت الیکشن کمشنر نہیں دیکھا،اس الیکشن کمشنر کی موجودگی میں کسی صورت شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے،ہم اس الیکشن کمشنر کی نگرانی میں جنرل الیکشن نہیں لڑیں گے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے عوام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں 30 سال سے پیسہ چلتا ہے،سیاسی جماعتیں پیسہ چلاتی تھیں دھاندلی کرتی تھیں،سینیٹ الیکشن میں ہم نے سپریم کورٹ سے کہا کہ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے ارکان خریدے جاتے ہیں،سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ووٹ ویری فائی ایبل ہوناچاہئے،ان کاکہناتھا کہ سینیٹ الیکشن میں جتنا پیسہ چلا پاکستان کی تاریخ میں نہیں چلا ہوگا، یوسف رضا گیلانی کا بیٹا رشوت دیتے ہوئے ویڈیو میں نظر آیا،ہم ویڈیو لے کرالیکشن کمیشن گئے کوئی فیصلہ نہیں آیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ سکندر سلطان جیسا بددیانت الیکشن کمشنر نہیں دیکھا،ہم ساری چیزیں الیکشن کمیشن کو بتاتے رہے،سکندر سلطان نے سندھ میں بلدیاتی ، ضمنی الیکشن صرف بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا،چیف الیکشن کمشنر نے ڈسکہ میں پورا الیکشن دوبارہ کرایا،ہم اس الیکشن کمشنر کی نگرانی میں جنرل الیکشن نہیں لڑیں گے، جتنا پیسہ پنجاب ضمنی الیکشن میں چلا ، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔
انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کی بھرپور مخالفت کی ،الیکشن میں 163 طریقے ہیں دھاندلی کے ای وی ایم سے 130 ختم ہو جاتے ہیں،ہماری حکومت نے پورا زور لگایا کہ الیکشن ای وی ایم سے کرائے جائیں ،عمران خان کا کہناتھا کہ اس الیکشن کمشنر کی موجودگی میں کسی صورت شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے،کنٹرولڈ الیکشن کے ذریعے بھی عوام کو غلام بنایا جاتا ہے، سب سے بڑی جماعت کو جب اس پر یقین نہیں تو اسے استعفیٰ دے دینا چاہئے،تحریک انصاف کا چاروں صوبوں میں ووٹ بینک ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ اتحادی پورے فائدے اٹھا رہے تھے تو ہمارے ساتھ تھے،ہمارے دور میں اتحادی ہمیں بلیک میل کرتے رہے،انہوں نے آئین سے غداری کی ، دوسری طرف جا کر بیٹھ گئے، ہماری حکومت انہوں نے بیرونی سازش کا حصہ بن کر گرائی ،
ان کا کہناتھا کہ سب کو پتہ ہے تحریک انصاف کے پاس نمبرز پورے ہیں ،پنجاب میں تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ بننا ہے،دونوں جماعتوں نے پھر پیسہ چلانا شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات ختم، سابق صدر کا وکٹری کا نشان