وزیراعظم نے عید کے بعد 28ویں ترمیم میں وعدہ پورا کرنے کی نوید سنائی:فاروق ستار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایم کیو ایم کےسینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ27ویں آئینی ترمیم میں ہمیں وزیر اعظم نے بلا کر کہا تھا کہ ہم آپ سے کیا گیا وعدہ پورا کر رہے ہیں لیکن اب ہمیں بتایا گیا ہے کہ عید کے بعد 28ویں ترمیم آ رہی ہے۔
پروگرام ’’گونج مسعود رضا‘‘ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم وفاق میں رہے ہیں لیکن صوبائی حکومت کے ساتھ نہیں رہے، ایک جملے میں یہ تاثر دینا کے ایم کیو ایم تو ہمیشہ حکومت میں ہی رہتی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد 15 سال کا ٹائم الگ الگ ہونا چاہئے، ہم اگر تحریک انصاف کی وفاقی حکومت میں تھے تو ہم ان کو اس بات پر مجبور نہیں کر سکتے تھے کہ وہ صوبائی حکومت کا ہاتھ مروڑیں ایسا نہیں کیا جا سکتا تھا، اس وقت بھی مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہم شامل تو ہیں لیکن ہمارے ووٹوں کے نکلنے سے مسلم لیگ ن کی حکومت نہیں گر سکتی جب تک پاکستان پیپلز پارٹی کے ووٹ ان کے ساتھ ہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اب عوام کا اعتماد دوبارہ ایم کیو ایم کے اوپر واپس آ رہا ہے، ہمارے عوامی اجتماعات جو ہم نے ابھی کیے ہیں، ان میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ جو الزام ہم پر لگتا ہے کہ وفاق میں بیٹھ کر ان کی بازو نہیں مروڑتے، یہ بات ہے لیکن اب ہم اس کے لیے تیار ہیں اور اب یہ ہماری ریڈ لائن ہے، ہمیں جو بتایا گیا کہ اٹھائیس ویں ترمیم جو آنے والی ہے وہ عید کے بعد کا بتایا گیا ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں تو خاص طور پر وزیراعظم نے بلا کر کہا تھا کہ ستائیس ویں ترمیم میں ہم آپ سے کیا گیا وعدہ پورا کر رہے ہیں لیکن اب اگر اٹھائیس ویں آئینی ترمیم میں اگر ہماری مجوزہ ترمیم نہیں آتی تو ہمیں وہ فیصلہ کرنا پڑے گا جو آپ اپنے دل میں لے کر بیٹھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :تمام ریکارڈٹوٹ گئے،سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ سے اوپر چلی گئی