گل پلازہ کے ملبے سے اب لاشوں کے بجائے باقیات مل رہی ہیں، پولیس سرجن

Jan 21, 2026 | 18:43:PM
گل پلازہ کے ملبے سے اب لاشوں کے بجائے باقیات مل رہی ہیں، پولیس سرجن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سول ہسپتال کراچی کی پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کے   ملبے سے  اب لاشوں کے  بجائے  باقیات  مل  رہی ہیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہےکہ ہمارے پاس اب تک دو دکانوں سے 21 باقیات لائی گئی ہیں، ہم ابھی کنفرم نہیں کرسکتے ہیں کہ یہ 21 لاشیں ہی ہیں یا کتنے افراد کی باقیات ہوسکتی ہیں، آج صبح سے سول ہسپتال میں صرف باقیات ہی لائی گئی ہیں۔

ڈاکٹرسمعیہ کے مطابق ملبے سے اب لاشوں کے بجائے باقیات مل رہی ہیں جن کی حالت انتہائی خراب ہے، ان باقیات میں ٹوٹی ہوئی انسانی ہڈیاں اور ٹوٹے ہوئے دانت ملے ہیں، ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہونے کے باعث ڈی این اے کے لیے سیمپل بھی نہیں لیے جاسکتے، ڈی این اے ٹیسٹ نہ ہونے سے باقیات ورثا کے حوالے کرنے میں شدید مشکلات ہیں۔

خیال رہےکہ کراچی میں آگ سے تباہ ہونے والےگل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری ہے، میزنائن فلور سے مزید 30 لاشیں ملی ہیں جس کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے ترکیہ کا ویزا حاصل کرنے کا نیا طریقہ ! فیس کتنی ہوگی؟

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: