امریکی فوج نے وینزویلاکے تیل سے منسلک ایک اور جہاز قبضے میں لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی فوج نے کیریبین میں وینزویلا کے تیل سے منسلک ایک اور جہاز قبضے میں لے لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی دستوں نے گذشتہ روز وینزویلا کے تیل سے منسلک ساتواں جہاز قبضے میں لیا۔
یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
امریکی سدرن کمانڈ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ امریکی فورسز نے موٹر ویسل ساگیٹا کو “بغیر کسی مزاحمت کے” اپنی تحویل میں لے لیا۔
امریکی فوجی کمانڈ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا گزشتہ قبضوں کی طرح اس بار بھی امریکی کوسٹ گارڈ نے جہاز کا کنٹرول سنبھالا یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، ڈرائیور ہلاک، درجنوں افراد زخمی