سندھ اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی فہرست میں معمولی تبدیلی

Jan 21, 2024 | 23:10:PM
سندھ اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی فہرست میں معمولی تبدیلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار) سندھ اسمبلی کے لئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی فہرست میں معمولی تبدیلی کر دی گئی۔

سندھ اسمبلی کے لئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدواروں کی فہرست میں معمولی تبدیلی کر دی گئی، پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 232 کی نشست پر عدیل احمد کو نامزد کردیا، 247 پر بیرسٹر فیاض کے بجائے عباس حسین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دستی بم دھماکہ، رات گئے افسوسناک خبر آ گئی

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 89 پر احسن خٹک، پی ایس 91 پر سید حماد حسین، پی ایس 92 پر ساجد حسین، پی ایس 97 پر بشیر سوڈھر، پی ایس 123 پر امتیاز احمد، پی ایس 124 سے وجاہت صدیقی، 126 سے شیراز نگرانی اور 128 پر ثاقب اقبال پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے پی ایس 101 پر تاحال کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔