شیعب ملک کی تیسری شادی پر حریم شاہ کا دلچسپ ردعمل

Jan 21, 2024 | 08:39:AM
شیعب ملک کی تیسری شادی پر حریم شاہ کا دلچسپ ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک  کی ثنا جاوید کے ساتھ تیسرے شادی کی خبروں پر حریم شاہ بھی بول پڑیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر  ایکس پر کرکٹ آل راؤنڈر شعیب ملک کی اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ  شادی پر صارفین نے کئی پیغامات اور ٹوئٹس کر کے شعیب ملک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے سب کو بہت مایوس کیا ہے۔

انہیں ٹویٹس میں  معروف ٹاک ٹاکر حریم شاہ نے ایکس پر مشہور بھارتی فلم "پی کے" کے تپسوی مہاراج کی میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "تپسوی نے پہلے ہی مستقبل کی پیشگوئی کردی تھی لیکن ثانیہ مرزا نہیں مانی،  شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی ہوگئی۔

حریم شاہ نے مزید لکھا کہ" میں تو پہلے ہی بولا تھا شعیب دھوکہ دے گا،  رجیم چینج کے بعد نوجوانوں کو اگر کسی نے مایوس کیا ہے تو وہ شعیب ملک ہے۔"

حریم  شاہ نے ایک پیغام کے ساتھ رمضان کے ٹی وی شو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ سب رمضان میں ہمارے سامنے ہورہا تھا۔"

ٹک ٹاکر نے حریم شاہ نے ایک اور ٹوئٹ پر انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ "شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر بابر اعظم کا ردعمل"۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص چھت پر آتا ہے جسے بابر اعظم کے ساتھ  ملایا جا رہاہے  ، اور سامنے کھڑا  شخص جسے شعیب ملک  بنا ہوا ہے اور ایک چارپائی پر لیٹا شخص ہے جو کہتا ہے کہ کیا ملک بھائی پھر سےسوٹ بنوا رہے ہیں  جس پر  بابراعظم سے مشاہبت رکھتا ہوا شخص کہتا ہے کہ" یہاں ایک بار گھوڑی پر چھڑنا نصیب نہیں ہوا اور یہ تب سے گھوڑی پر ہی گھوم رہاہے۔"