’جوکر وزیر خزانہ ‘ کسے کہا تھا ؟ سلیمان شہباز نے وضاحت دے دی

Jan 21, 2023 | 18:59:PM
’جوکر وزیر خزانہ ‘ کسے کہا تھا ؟ سلیمان شہباز نے وضاحت دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز  نے ’’جوکر  وزیر خزانہ ‘‘والی ٹوئٹ پر وضاحت دے دی ہے  ۔

تفصیلات  کے مطابق لاہور کی سپٌیشل  سنٹرل عدالت میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے منی لانڈرنگ کیس  میں ایف آئی اے کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو  کے دوران سلیمان شہباز  سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نےٹوئٹ میں وزیر خزانہ کو جوکرکہاتھا؟ جواب میں سلیمان شہباز نے کہا پی ٹی آئی نے5 وزیر خزانہ تبدیل کیے تھے، میں نے آخری3کو کہا تھا، صحافی نے پھر سوال کیا کہ کیا اس میں مفتاح اسماعیل بھی شامل تھے؟  اس کے جواب میں سلیمان شہباز بولے میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

 واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو آخری 3 وزرائے خزانہ کو جوکر کہنے پر وضاحت دینے کا کہا تھا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر یہ ٹوئٹ سلیمان شہباز نےکی ہے تو مناسب بات نہیں ہے، وزیرخزانہ کو جوکر کہنا نامناسب ہے، چاہےکسی بھی جماعت کا ہو، سلیمان شہباز کو وضاحت کرنی چاہیےکہ جوکر والے ٹوئٹ کا مطلب کیا تھا؟

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: