سونا پھر مہنگا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟ جانیے

Jan 21, 2023 | 17:29:PM
سونا پھر مہنگا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1200روپے کا اضافہ۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 87 ہزار 200 روپے  تک پہنچ گئی ہے، 10 گرام سونا ایک ہزار 29 روپے اضافے سے ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپےکا ہوگیا ہے۔

پاکستان کے تمام جیولرز کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار  میں سونےکی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد فی اونس قیمت 1927 ڈالر  تک پہنچ گئی ہے ۔