محمود خان نے وزیر اعلیٰ آفس کو خیر باد کہہ دیا

Jan 21, 2023 | 17:15:PM
محمود خان نے وزیر اعلیٰ آفس کو خیر باد کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سابق وزیر   اعلیٰ خیبر پختونخوا محمو دخان نے نگران وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے بعد  وزیر اعلیٰ آفس خالی کر دیا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  اعظم خان  سے حلف لینے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنا آفس خالی کر دیا ہے،  محمود خان کو کےپی کے پولیس کی جانب سے  الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے آفس کو خیر باد کہہ دیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان اعظم خان کے نام پر اتفاق ہوا تھا اور معاملہ پارلیمانی پارٹی میں جانے کے بجائے دونوں رہنماوں کی باہمی رضا مندی سے ہی حل ہو گیا ، یاد رہے کہ پہلے دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ملنے سے انکار کیا تھا لیکن بتایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پرویز خٹک کی بدولت دونوں رہنما ء ملنے پر راضی ہوئے اور نگران وزیر اعلیٰ کے نام کو فائنل کیا  گیا ۔