ہاکی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے دو اہم کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

Feb 21, 2026 | 21:14:PM
ہاکی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے دو اہم کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)پاکستان ہاکی کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے بڑا اقدام، ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے ہاکی کے انتظامی اور کھیل سے متعلق امور الگ الگ کرنے کا فیصلہ کیا کرتے ہوئے دو اہم کمیٹیاں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 محی الدین وانی نے اس حوالے سے بتایا کہ آئندہ2روز میں گورننس مینجمنٹ اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائیں گی،نئی کمیٹیوں کے قیام سے قومی کھیل ہاکی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ گورننس مینجمنٹ کمیٹی پی ایچ ایف کے انتظامی امور کو بہتر کرے گی،کمیٹی میں ایچ آر، مالیاتی امور، ریسورس  موبلا ئزیشن ، کمیونیکیشن ، رابطہ کاری کے ماہر شامل ہوں گے۔

کمیٹی سکولوں، کالجوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے رابطہ کاری بھی کرے گی، پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی میں سابق اولمپینز،سپورٹس کوچز، ٹرینرز ، اسپورٹس میڈیسن ایکسپرٹس شامل ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :بنوں:فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ،لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید