توہین عدالت کیس ؛چیف فنانشل افسر پی ٹی وی آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب 

Feb 21, 2026 | 18:45:PM
 توہین عدالت کیس ؛چیف فنانشل افسر پی ٹی وی آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب 
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) ‏پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی پر توہین عدالت کیس میں چیف فنانشل افسر کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ‏پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی وی کی جانب سے گزشتہ دو مالی سالوں کے اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرائی جا سکی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کے چیف فنانشنل افسر کو 13 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ،عدالت نے کہاکہ چیف فنانشل افسر پی ٹی وی کے دو سال کے اخراجات پر مشتمل رپورٹ کے ہمراہ پیش ہوں۔ 

‏جسٹس محمد آصف نے سابق ڈائریکٹر ایڈمن ظفر اللہ خان اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزار پنشنرز اپنے وکیل وقاص ملک ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

پی ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیا جا سکا،‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی سے گزشتہ 2 مالی سال کے اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں،عدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی وی کے  24-2023 اور 25-2024 کے اخراجات کا ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا،عدالت نے پی ٹی وی کے چیف فنانشل افسر کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاس ہو گیا، قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی