سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ڈی آئی خان میں دہشتگردی کا خدشہ ٹل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ممکنہ بڑا سانحہ ٹل گیا، کم عمر لڑکی کو خودکش حملے کے لیے تیار کرنے کا منصوبہ بے ناکام ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تفتیش میں انکشاف، سوشل میڈیا اور انکرپٹڈ ایپس کے ذریعے ذہن سازی کی جا رہی تھی، سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ مقامی اور سرحد پار فتنہ الخوارج ہینڈلرز کے درمیان رابطوں کے شواہد سامنے آ گئے ہیں۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق فتنہ الخوارج نوجوان لڑکوں کے بعد اب کم عمر لڑکیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، مقامی عمائدین نے خودکش حملے اسلام اور انسانی اقدار کے سراسر خلاف قرار دیئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی سے بڑے جانی نقصان اور تباہی سے بچاؤ ممکن ہوا، حکام کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر نوجوان نسل کو گمراہ کر کے معاشرتی استحکام کو نشانہ بنا رہے ہیں-
یہ بھی پڑھیں :بنوں:فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ،لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید