نائیجیریا :گاؤں پر خونریز حملہ، 50 سے زائد افراد قتل، خواتین اور بچے اغوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نائیجیریا کی ریاست زمفارا کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کرکے 50 سے زائدافراد کو قتل کردیا۔
رپورٹس کے مطابق مسلح افراد نے شام تقریباً 5 بجے حملہ شروع کیا اور صبح ساڑھے 3 بجے تک کارروائیاں جاری رکھیں،حملہ آوروں نے گھروں کو آگ لگا دی اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ بھی کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق کارروائی کے دوران مسلح افراد نے متعدد خواتین اور بچوں کو بھی اغوا کرلیا
خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ کے بعد متاثرہ افراد کو قریبی شہر میدوگوری منتقل کیا گیا، جہاں عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے خواتین اور بچوں کو بھی یرغمال بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد ٹرمپ کا نیا اقدام، تمام ممالک پر 10فیصد ٹیرف عائد کردیا
مقامی رکن اسمبلی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ اغوا کیے گئے افراد کی درست تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔