شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست ، وفاق سے جواب طلب

Feb 21, 2024 | 10:19:AM
شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف درخواست ، وفاق سے جواب طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں ڈالنے کیخلاف درخواست پر وزارت داخلہ اور وفاق کو نوٹس جاری کردئیے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق پٹیشن پر سماعت ہوئی ، جج جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی، سابق وزیر داخلہ کا نام ای سی ایل میں کیوں شامل کیا؟ وفاقی حکومت سے 28 فروری کو تحریری جواب طلب کرلیا ۔

اس ضمن میں عدالت نے وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے۔

 بعدازاں شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرنے سے معذرت کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو  کیاآفر ہوئی؟،بیرسٹر گوہر نے اہم راز فاش کر دیا