5 بچوں کی بازیابی کا معاملہ، سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر پرپولیس کا چھاپہ

Feb 21, 2023 | 23:58:PM
5 بچوں کی بازیابی کا معاملہ، سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر پرپولیس کا چھاپہ
کیپشن: پولیس چھاپہ مار رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کوئٹہ میں وزیر مواصلات و تعمیرات سردارعبدالرحمان کھیتران کے گھر پرپولیس کا چھاپہ، مہمان خانے ورہائش گاہ سمیت گھر کےدیگر حصے کی تلاشی لی گئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق  چھاپے کے دوران پولیس کےہمراہ خواتین اہلکار بھی موجود تھیں،پٹیل باغ میں رہائشگاہ کو جانے والے راستے سیل کر دیا گیا ہے۔

 پولیس کی جانب سے خان محمد مری کے 5 بچوں کی بازیابی کیلئے چھاپہ مارا گیا۔