سجل علی بہت باصلاحیت  اور شاندار اداکارہ ہیں، جمائما گولڈ اسمتھ

Feb 21, 2023 | 12:29:PM
برطانوی اسکرین رائٹر جمائمہ گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ سجل علی بہت ہی باصلاحیت اور شاندار اداکارہ ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانوی اسکرین رائٹر جمائمہ گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ سجل علی بہت ہی باصلاحیت اور شاندار اداکارہ ہیں۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے حال ہی میں اپنی رومانوی کامیڈی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ کے ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی۔

اُنہوں نے ایونٹ میں سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سجل بہت ہی باصلاحیت اور شاندار اداکارہ ہیں، سجل نے فلم کے لیے ہمیں زوم پر آڈیشن دیا تھا اور مجھے یاد ہے کہ اس آڈیشن کو دیکھ کر پروڈیوسر نے کہا تھا کہ یہ کیا زبردست انداز میں بڑے بڑے آنسو بہاتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ارینج میریج سے متعلق اس کہانی میں جس کردار کے لیے سجل کو کاسٹ کرنا تھا وہ اس کردار کے لیے ایک زبردست انتخاب ثابت ہوئیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سجل علی کا موازنہ لیلی جیمز کے ساتھ کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں ان دونوں کی جوڑی بہت زبردست رہی۔

واضح رہے کہ فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ؟‘ جمائما گولڈاسمتھ نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے ساتھ شادی کے بعد پاکستان میں گزرے وقت سے متاثر ہو کر لکھی ہے۔

اس فلم کی نمائش آسٹریلیا میں ہو چکی ہے جبکہ 24 فروری کو اسے برطانیہ میں بھی ریلیز کر دیا جائے گا۔

اس فلم کو ریلیز سے قبل مختلف فلم فیسٹیولز میں پیش کیا جا چکا ہے