بیٹے کو جنم دینے کے بعد لڑکی امتحان دینے سینٹر پہنچ گئی

Feb 21, 2023 | 10:28:AM
امتحان
کیپشن: امتحان
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بھارت میں 22 سالہ لڑکی نے ہسپتال میں ایک لڑکے کو جنم دیا جس کے  بعد وہ  دسویں جماعت کا امتحان دینے کیلئے سینٹر پہنچ گئی ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ضلع بانکا کے گورنمنٹ اسکول میں دسویں جماعت میں پڑھنے والی 22 سالہ حاملہ طالبہ رُکمنی کماری حاملہ ہونے کے باوجود سالانہ امتحانات کے پرچے دے رہی تھی۔

ریاضی کے پرچے کے دوران دوران حمل کا درد شروع ہوگیا تاہم طالبہ نے پرچہ پورا کیا اور گھر جاکر اہل خانہ کے ساتھ اسپتال میں داخل ہوگئی اور بیٹے کو جنم دیا۔ بچے کو جنم دینے کے 3 گھنٹے بعد ہی طالبہ نے ڈاکٹرز سے امتحان دینے کے لیے جانے کی اجازت مانگی۔

ضرور پرھیں: وہ کون سا ملک ہے جو آبادی بڑھانے کیلئے بجٹ سے دو گنا زیادہ رقم خرچ کرے گا ؟

  ڈاکٹرز اور اہل خانہ نے انکار کردیا تاہم رُکمنی کماری بضد رہی جس پر اہل خانہ اور ڈاکٹرز نے ایمبولینس اور دو نرسیں ساتھ لے جانے کی شرکت پر اجازت دیدی۔ اس طرح طالبہ ایمبولینس اور طبی عملے کے ساتھ امتحان گاہ پہنچ گئی۔

طالبہ نے سائنس کا پرچہ دیا جو آخری پرچہ تھا اور پھر اسی ایمبولینس میں اسپتال پہنچی جسے دو دن بعد چھٹی دیدی جائے گی۔