کوئی مسئلہ نہیں جب کہا جائیگا وزیراعظم اور جہانگیر ترین کی ملاقات ہو جائیگی، فواد چوہدری

Feb 21, 2022 | 22:10:PM
وفاقی, وزیر, فواد ,چوہدری
کیپشن: وفاقی وزیر فواد چوہدری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کی ملاقات  کروانے کیلئے تیار ہوں ۔

 24 نیوز سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں جب کہا جائے گا وزیراعظم اور جہانگیر ترین کی ملاقات ہو جائے گی۔جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی میں بڑا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا حکومت انتظار کر رہی ہے ،ہم کہہ رہے ہیں پرسوں کی بجائے کل اپوزیشن تحریک لے آئے ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ابھی تک یہ فیصلہ بھی نہیں کیا کہ وزیراعظم کون ہو گا ؟۔8 گھنٹے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان وزیراعظم ہوں گے، 4 گھنٹے مریم نواز اور چار گھنٹے بلاول کو وزیراعظم شپ ملے گی ۔ انہوں نے کہا دوسے چار دن دیکھیں ان کی بے عزتی کے دن آ گئے ہیں ،اپوزیشن کے اپنے بندوں نے ان کا تحریک عدم اعتماد میں ساتھ نہیں دینا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور جہانگیر ترین کی ملاقات کا امکان ہے ، وفاقی وزراء نے دونوں کی ملاقات کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور جہانگیر ترین کی ملاقات خفیہ بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گراؤنڈ میں شیکھر دھون سٹائل جشن منانے پر 2 بار جرمانہ ہوا ،ساجد خان کا انکشاف