گراؤنڈ میں شیکھر دھون سٹائل جشن منانے پر 2 بار جرمانہ ہوا ،ساجد خان کا انکشاف

Feb 21, 2022 | 19:56:PM
ساجد خان، شیکھر دھون، جشن، سٹائل،
کیپشن: ساجد خان اور شیکھر دھون کا جشن سٹائل (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی سپن بالر ساجد خان نے  گراؤنڈ میں خوشی کےموقع پر شیکھر دھون کی طرح جشن منانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ایسا کرنے پر اس پر 2 بار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق خوشی کے لمحات پر جشن منانا کرکٹ کی دنیا میں بہت مشہور ہے۔ کیچ لینے یا سنچری بنانے کے بعد وہ اپنی رانوں پر ہاتھ مار کر  زور سے پیٹتے ہیں۔ کبڈی کے کھیل میں یہ بہت عام ہے کہ کھلاڑی رانوں پر  ہاتھ مار کر اسے پیٹتے ہیں ،لیکن کرکٹ کی دنیا میں کیچ لینے یا سنچری بنانے کے بعد ایسا طریقے سےجشن منانے  کو شیکھر دھون کے نام سے جانا جانے لگا ہے۔رپورٹ کے مطابق  پاکستانی کرکٹر کو شیکھر دھون کے انداز میں رانوں پر ہاتھ مارنا مہنگا پڑ گیا۔ ایسا کرنے پر ساجد خان پر 2 بار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز  شروع ہونے سے قبل پاکستانی 16 رکنی سکواڈ میں شامل آف اسپنر ساجد خان نے حال ہی میں شیکھر دھون کی طرح جشن منانے کا انکشاف کیا۔انہوں نے کہا کہ 'میں سکول کرکٹ کے زمانے سے ہی ایسا جشن منا رہا ہوں'ساجد نے انکشاف کیا کہ انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں شیکھر دھون کی طرح جشن منانے پر دو بار وارننگ دی گئی تھی۔ شیکھر دھون تو ایک عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ میں اس طرح جشن مناتے رہے ہیں لیکن ساجد کو حال ہی میں ایسا جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔آسٹریلیا ٹیسٹ سے قبل ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساجد نے کہا کہ ہر کسی کا اپنا انداز ہوتا ہے اور لوگ کہتے ہیں کہ میں نے شیکھر دھون کے جشن کی نقل کی۔ میں سکول کرکٹ کے زمانے سے ہی اس قسم کا جشن منا رہا ہوں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایسا جشن منانے پر مجھ پر دو بار جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ اب ہر کوئی اس جشن کو سراہ رہا ہے۔گزشتہ سال ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ساجد خان نے پاکستان  کے لیے 4 ٹیسٹ میچ کھیل کر18 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال میرپور میں بنگلہ دیش کے خلاف دونوں اننگز میں 12 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی