حکومت آرڈینس کا مقصد سیاسی مخالفین کو ٹھکانے لگانا ہے۔ سعدرفیق

Feb 21, 2022 | 13:25:PM
حکومت آرڈینس کا مقصد سیاسی مخالفین کو ٹھکانے لگانا ہے۔ سعدرفیق
کیپشن: سعد رفیق فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی غلامی کر کے ایوان صدر کو بے توقیر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی سعد رفیق نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں نیب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ پی ٹی آئی حکومت کی قانون سازی کا مقصد مخالفین کو ٹھکانے لگانا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بارشوں کا سلسلہ پھر شروع۔محکمہ موسمیات نے خبر دی
ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس لگانے والی فیکٹری زمیں بوس ہونے والی ہے، آئین میں آرڈیننس کی مخصوص حالات میں گنجائش ہے لیکن عارف علوی نے عمران خان کی غلامی کر کے ایوان صدر کو بے توقیر کر دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: سہاگ رات ۔ دولہا گرفتار۔ وجہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے
سعد رفیق نے مزید کہا کہ ریلوے کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ڈکٹیٹر ہیں، انہوں نے ریلوے میں آتے ہی تباہی مچا دی جبکہ اعظم سواتی کو ریلوے کی الف ب بھی نہیں آتی، اچھے آدمیوں کو موقع ہی نہیں دیا جا رہا۔