علیزے شاہ کی کھیتوں سے گھاس کاٹتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا کی زینت بن گئی 

Feb 21, 2022 | 09:46:AM
علیزے شاہ ، ویڈیو وائرل
کیپشن: وائرل ویڈیو سے لی گئی تصاویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سوشل میڈیا سٹار علیزے کی کھیتوں سے گھاس کاٹتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ۔
تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ جواکثر و بیشتر اپنے مداحو ں کیلئے ویڈیو ز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں گزشتہ روز انہو ںنے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے وہ گھاس کاٹتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔اس سے قبل علیزے شاہ نے ایک تصویربھی شیئر میں جس میں واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ وہ کسی سیاحتی مقام پر موجود ہیں اور کہسار کے پہلو میں ہی کچھ کھیت نظر آرہے ہیں جسے خوبرو اداکارہ کاٹنے کی کوشش کررہی ہیں سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کی ویڈیو کو خوب پذیرائی مل رہی ہے اور طرح طرح کے کمنٹس دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

ایک صارف نے کمنٹس سیکشن میں لکھا ہے کہ ”آرے یہ کام آپ سے نہیں ہوگا “دوسرے صارف نے لکھا” میڈم پہلے دیکھ تو لیں یہ گھاس ابھی کاٹنے کے قابل بھی نہیں ہوا “
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ کی لاش کار سےبرآمد