چاند دیکھنے کامعاملہ، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی متحرک، پوپلزئی سے ملاقات طے

Feb 21, 2021 | 22:59:PM
چاند دیکھنے کامعاملہ، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی متحرک، پوپلزئی سے ملاقات طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رویت ہلال کمیٹی اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے درمیان چاند پر تضاد کے معاملے پر چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد متحرک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مولانا عبدالخبیرآزاد نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے رابطہ کیا ہے اور دونوں کے درمیان کل ملاقات طے ہو گئی،ذرائع کے مطابق مولانا عبدالخبیرآزاد کل جامع مسجد قاسم خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں مولانا عبدالخبیرآزاد چاند دیکھنے کے معاملہ پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے مشاورت کریں گے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب - قومی
ٹیگز: