بلاول بھٹو  کی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت،5 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

Feb 21, 2021 | 12:59:PM
بلاول بھٹو  کی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت،5 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار امن کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد ناگزیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پاک افغان بارڈر کے علاقوں میں دہشتگرد حملوں میں اضافے کے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 5 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ قوم کو اپنے جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔