افغانستان کوپاکستان یا دہشتگردوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا:سابق کور کمانڈر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق کور کمانڈر (ر) عامر ریاض نے کہا کہ افغان حکومت کو اب پاکستان اور دہشتگردوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔
پروگرام نسیم زہرا @پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کور کمانڈر کوئٹہ/ لاہور لیفٹیننٹ جنرل )ر( عامر ریاض نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اس وقت واحد مسئلہ صرف ایک ہے وہ یہ کہ دہشت گرد افغانستان سے پاکستان آتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ افغان طالبان بھارت سے کسی بھی قسم کا تعلق رکھیں پاکستان کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں،افغانستان کے فتوی کا ابھی تک کوئی اثر نہیں ہوا کیونکہ ٹی ٹی پی نے اس کے بعد پاکستان میں جو حملے کیے ان میں افغانی ملوث تھے۔
عامر ریاض نے کہا کہ اگر یہ چیز نظر آجائے کہ افغان حکومت دہشت گرد تنطیموں کو کنٹرول کر رہی ہے تو پھر افغان حکومت سے بات بھی کی جا سکتی ہے ۔ افغان رجیم کے آپس میں اختلافات نہ ہوں تو افغان حکومت ان دہشت گرد تنظیموں کو کنٹرول کر سکتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ریجن میں دو طاقتیں کام کر رہی ہیں ایک جو خطے میں امن چاہتی ہے اور دوسری جو استحکام نہیں چاہتی۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ افغان رجیم کو یہ پتا نہ ہوکہ افغانی دہشت گردی میں ملوث ہیں، پاکستان کی پوزیشن بالکل واضح ہے۔
پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین آباد محمد حسین بخشی نے کہا کہ بھتہ خوری کی فائرنگ سے آباد کے 5 سے 6 لوگ زخمی اور ایک شہید بھی ہوا، لوگ اپنی جان کی اور کاروبار کی حفاظت کیلئے بھتہ خوروں کو پیسے دے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 5 لوگ پاکستان سے باہر بیٹھ کر یا باہر کی سیمز استعمال کر کے لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔حکومت کی طرف سے کچھ اقدامات ہوئے ہیں اور اگر ہمیں اس مسئلہ پر کام ہوتا ہوا نظر آئے گا تو ہم 15 جنوری کی ڈیڈ لائن کے حوالے سے مل کر فیصلہ کریں گے، فیلڈ مارشل کی طرف سے ابھی ہمیں کوئی جواب تو نہیں آئے مگر ہم مل کر ان کے پاس جائیں گے اور اپنے مسائل سے آگاہ کریں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر بیٹھیں اور اس مسئلہ کا حل نکالے ۔
یہ بھی پڑھیں :سمیر منہاس نے بھارت کیخلاف میچ میں تاریخ رقم کردی