ملک بھر میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے:خرم دستگیر 

Dec 21, 2022 | 21:12:PM
ملک, ترقی ,سفر ,خرم دستگیر , وزیر توانائی , نواز شریف
کیپشن: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے کیونکہ مشکل حالات کے باوجود ہم نے آگے بڑھنا ہے،عوام کو مسائل سے باہر نکالنے کیلئے دن رات کام کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا گرڈ سٹیشن کا افتتاح وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 132کے وی گرڈ سٹیشن ایک ارب سے زائد کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، ملک میں موٹرویز کی تعمیر محمد نواز شریف کا ویژن تھا جبکہ تھر کول پراجیکٹ بھی میاں نوازشریف کا شروع کیا گیا منصوبہ ہے، ملک بھر میں غربت کا خاتمہ کرنا محمد نواز شریف کا مشن ہے، مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے مشن پر عمل پیرا ہے ۔