عبداللہ سنبل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت

Dec 21, 2022 | 13:31:PM
عبداللہ سنبل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات
کیپشن: عبداللہ سنبل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کا چیف سیکرٹری تبدیل ،کامران علی افضل کی جگہ عبداللہ سنبل  کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات  کردیا گیا ۔

نوٹیفکشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عبداللّٰہ سنبل بطور قائم مقام چیف سیکرٹری پنجاب تعینات تھے،4 ماہ کی رخصت پر گئے کامران علی افضل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 دوسری جانب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا،ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت آئی جی کے لیے 3 افسران کے نام کا پینل وفاق کو بھجوا چکی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی کو آئی جی تعینات نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کو بھیجے گئے افسران میں فیاض دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر کے نام شامل ہیں۔