موسم کیسا رہےگا۔۔محکمہ موسمیات کا اہم اعلان

Dec 21, 2021 | 18:35:PM
 موسم کی صورتحال
کیپشن: موسم کی صورتحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال، اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک، مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند سموگ چھائی رہے گی۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ  پشاور،مردان،چارسدہ،صوابی اورنوشہرہ میں دھند چھائی رہے گی۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔ سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباددھند چھائی رہے گی ۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مو سم شدید سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہا ڑ ی علا قوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ سروس کتنے دنوں کیلئے معطل ۔۔سوشل میڈیا صا رفین کیلئے بڑی خبر