اسٹیبلشمنٹ سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں:شاہد خاقان عباسی

Dec 21, 2020 | 11:00:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں،جوآئین توڑے گا ہم اس کیخلاف ہے۔ نیب کا ادارہ کوئی ایک جماعت ختم نہیں کرسکتی۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے  کہ پی ڈی ایم اے لانگ مارچ کی طرف جارہی ہے عوام کی آواز بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے۔وزیر اعظم اور ان کے وزراء روز ٹی وی پر آکر جھوٹ بولتے ہیں۔لاہور کے جلسے سے کورونا کا کوئی تعلق نہیں، اصل کورونا اسلام آباد میں ہے۔ ج

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نیب کے ادارے نےپیسے بنانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا  صرف ملک کو نقصان پہنچایا  ۔کیس میں اڑھائی سال گزر چکے ہیں ہم ہر بار پیش ہوتے ہے ۔حکومت کی کرپشن کسی کو نظر نہیں آتی۔ لوگوں کے 4 ، 5 سالوں سے کیسز چل رہے ہیں اس پر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

شاہد خاقان نے یہ بھی کہا کہ جس سے ریلوے نہیں چلتی اسے وزیر داخلہ بنادیا گیْ۔ا آج گیس بجلی ،پانی سے لوگ پریشان ہے۔ ہماری حکومت میں گیس کا بحران کبھی نہیں آیا،جھوٹ بولنے سے عوام کی تکالیف دور نہیں ہوں گی۔