ماہرہ خان کی سالگرہ ... ٹوئٹر پر دھوم 

Dec 21, 2020 | 11:48:AM
ماہرہ خان کی سالگرہ ... ٹوئٹر پر دھوم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی سالگرہ کا ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان آج اپنی 36ویں سالگرہ منا رہی ہیں اور اس ضمن میں گزشتہ رات 12بجتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’ہیپی برتھ ڈے ماہرہ خان‘ ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر رہا۔

 ٹوئٹر پر ماہرہ خان کے مداح اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے محمد وحید نامی صارف نے لکھا کہ ’پاکستان کی سپر سٹار اور فخر کو سالگرہ مبارک ہو،آپ ہمیشہ روشن رہیں، آپ کو بہت ساری کامیابیاں ملیں اور نیا سال آپ کے لیے خوش آئند ثابت ہو۔‘

 ایک صارف نے لکھا کہ ’میری پسندیدہ سپر سٹار اور ہمارے ستارہ کو سالگرہ مبارک ہو، آپ ہمیشہ محبت، حقیقی ہنسی اور خوشیوں سے گِھری رہیں۔

 واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا اور 2011 میں شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے لالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھا جس میں انہوں نے معاون کردار نبھایا۔اداکارہ نے 2015 میں فلم ’بن روئے‘ کی جبکہ 2016 میں فلم ’ہو من جہاں‘میں جلوہ گر ہوئیں۔اس کے بعد 2017 میں ان کی بالی ووڈ ڈبیو فلم ’رئیس‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔