گندم مہنگی ہوگئی،فلور ملز نے بھی آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت بڑھا دی

Aug 21, 2025 | 23:22:PM
گندم مہنگی ہوگئی،فلور ملز نے بھی آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت بڑھا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پنجاب میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد  فلور ملز نے بھی آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت بڑھا دی۔

دو ہفتے میں لاہور میں گندم کی فی من قیمت میں اڑھائی سو روپے تک اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں گندم کی فی من قیمت 2775 روپے تک پہنچ گئی۔

 آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں بھی اسی روپے تک اضافہ کر دیا گیا، لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت سولہ سو روپے تک پہنچ گئی،میدہ فائن کی بوری میں دو سو روپے تک اضافہ ہو گیا، نئی قیمت 7000روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سرگودھا، شہادت امام حسنؑ کا جلوس، 23 اگست کو چھٹی کا اعلان