قومی شناختی کارڈ پر والد یا والدہ کا نام درست کروانے کا طریقہ اب ہو گیا آسان

Aug 21, 2025 | 23:07:PM
قومی شناختی کارڈ پر والد یا والدہ کا نام درست کروانے کا طریقہ اب ہو گیا آسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) کی جانب سے قومی شناختی کارڈ پر والد یا والدہ کا نام درست کرانے کا طریقہ کار  جاری کر دیا۔

 نادرا  نے شہریوں کی سہولت کیلئے کمپیوٹرائزڈ  شناختی  کارڈ (CNIC) پر والد یا والدہ کے نام کی درستی کے لیے واضح اور مرحلہ وار طریقہ کار جاری کردیا ہے۔ترجمان  نادرا نے بتایا کہ شہری اپنے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر (NRC) جا کر یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں، مرکز پر بایومیٹرک تصدیق کے بعد اصلاحی درخواست وصول کی جاتی ہے، جس میں درست اور غلط نام واضح طور پر درج کرنا لازمی ہے۔ افسر کی جانب سے معلومات کی تصدیق کے بعد شہری کو نیا فوٹو اور دستخط فراہم کرنا پڑ سکتے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ درخواست جمع کرانے کے بعد مقررہ فیس (معمولی یا فوری) وصول کی جاتی ہے اور درخواست گزار کو ایک ٹریکنگ سلپ دی جاتی ہے، جس کے ذریعے کارڈ کی تازہ ترین صورتحال معلوم کی جاسکتی ہے۔ مقررہ مدت کے بعد درست شدہ CNIC مرکز سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔اگر والد یا والدہ حیات ہیں تو ان کی بایومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔اگر والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں وفات پاچکے ہوں تو درست ریکارڈ رکھنے والے کسی بھی بھائی یا بہن کی بایومیٹرک شہادت درکار ہوگی۔والدین کے انتقال کی صورت میں دو بہن بھائیوں کی گواہی لازمی ہوگی۔نادرا حکام کے مطابق یہ نیا طریقہ کار شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور شناختی کارڈ کے ریکارڈ کو زیادہ مستند بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکار شیر میانداد نےعمرہ کرلیا ،ملکی سلامتی اور استحکام کیلئےدعا کی