بونیر میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ مقامی افراد نفسیاتی مسائل کا شکار ہونے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ضلع بونیر میں آنے والے تباہ کن سیلاب میں اپنے پیاروں کو کھونے کے بعد مقامی افراد نفسیاتی مسائل سے دوچار ہونے لگے۔
سیلاب میں اپنے پیاروں کو کھونے والے افراد نیند نہ آنے اور بھوک نہ لگنے سمیت دیگر مسائل سے دوچار ہیں،مقامی افراد کے مطابق سیلاب آنے کے بعد سے انہیں نیند نہ آنے کی شکایت ہے اور تباہ کن سیلاب کے مناظر بار بار ان کے سامنے آرہے ہیں،متاثرین کی مدد کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے طبی ماہرین کی ٹیم بھی بونیر پہنچ گئی ہے۔
ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس آفت نے براہ راست متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ساتھ علاقے کے دیگر افراد پر بھی نفسیاتی اثراٹ ڈالے ہیں،طبی عملے کی جانب سے متاثرین کو اس بات پر آمادہ کیا جارہا ہے کہ وہ ان نفسیاتی جیلنجز سے نمٹنے کے لیے کاؤنسلنگ کی مدد لیں۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بونیر سرفہرست ہے جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔
بونیر میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں، کئی مکانات تباہ ہو گئے جبکہ مال مویشی بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : رحیم یار خان میں ایمبولینس اور بس میں تصادم،4 ریسکیو اہلکار سمیت6 افراد جاں بحق