’’نرگس واپس آگئی‘‘سنجےدت کی بیٹی کی دادی سے مشابہت پر دلچسپ تبصرے

Aug 21, 2025 | 16:40:PM
’’نرگس واپس آگئی‘‘سنجےدت کی بیٹی کی دادی سے مشابہت پر دلچسپ تبصرے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈسٹار سنجے دت کی بیٹی اقراء دت کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ 
بھارتی فلم انڈسٹری کی’’مدر انڈیا‘‘ نرگس کی پوتی اقراء دت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں،صارفین کا کہنا ہے کہ سنجے کی بیٹی ہوبہو اپنی دادی کی ہم شکل ہے، ایک صارف نے لکھا ’’یہ تو نرگس کی ہم شکل ہے‘‘۔
 ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’’نرگس واپس آگئی ہے۔‘‘
سنجے دت کے ایک مداح نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اقراء دت کی آنکھیں بالکل والد سنجے دت پر اور چہرہ دادی نرگس پر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار اور ارشد وارثی بڑی مشکل میں پھنس گئے،عدالت میں طلبی

 اقراء دت 2010 میں پیدا ہوئیں،وہ ان دنوں سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں،تاہم ان کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے سے متعلق ابھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔ 
دوسری جانب سنجے دت جلد فلم ’’باغی 4 ‘‘اور’’ ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے، وہ کئی تامل فلموں میں بھی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔