اپوزیشن لیڈر کی نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن میں اہم تعیناتیاں التوا کا شکار

Aug 21, 2025 | 14:58:PM
اپوزیشن لیڈر کی نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن میں اہم تعیناتیاں التوا کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن میں اہم تعیناتیوں کا معاملہ مزید الجھ گیا۔
 نئے اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی تک چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تقرری ممکن نہیں،ذرائع کے مطابق نئے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب تک وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا، اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے خلاف خود تحریک انصاف نے حکم امتناع لے رکھا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کے لیے آئینی طور پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں مشاورت لازمی ہےجس کے بعد نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے جو حتمی فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر :پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے اختیار سیاسی کمیٹی کو سونپ دیا
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خط کو تین ماہ گزرنے کے باوجود سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جواب نہیں دیا تھا، انہوں نے براہِ راست سپیکر قومی اسمبلی کو کمیٹی بنانے کا مراسلہ بھجوا دیا تھا جس پر سپیکر نے وزیراعظم سے مشاورت کا کہہ دیا، اسی تعطل کے باعث چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی 5 سالہ آئینی مدت 25 جنوری کو مکمل ہونے کے باوجود نئی تقرریاں عمل میں نہیں آ سکیں،26ویںآئینی ترمیم کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان نئی تعیناتیوں تک کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔