پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر :پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے اختیار سیاسی کمیٹی کو سونپ دیا

Aug 21, 2025 | 13:04:PM
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر :پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے اختیار سیاسی کمیٹی کو سونپ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خادم )پنجاب اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے معاملے پرپی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی پنجاب نے پارلیمانی نامزدگی کا اختیار سیاسی کمیٹی کو سونپ دیا۔
 ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی مشاورت کر کے 5 نام بانی پی ٹی آئی کو تجویز کرے گی،پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کو ہی اپوزیشن لیڈر بنانے کی بھی تجویز دی ہے۔
 ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے رائے دی ہے کہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کے اپوزیشن لیڈر بننے سے پارٹی میں یونٹی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر امیدواروں کی عبوری فہرست جاری
 ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق معین قریشی، رانا آفتاب، علی امتیاز وڑائچ، اعجاز شفیع اور ندیم قریشی کے نام  بھی متوقع طور پرپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکے لئے بھیجے جا سکتے ہیں۔