دوسرا ٹیسٹ :بارش کے باعث دوسرے دن کا کھیل شروع نہ ہو سکا

Aug 21, 2021 | 23:07:PM
دوسرا ٹیسٹ :بارش کے باعث دوسرے دن کا کھیل شروع نہ ہو سکا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کنگسٹن میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے شروع نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق کنگسٹن میں ہونیوالی بارش کے باعث دوسرے دن کا کھیل تاخیر شکار ہو ا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی ٹیم نے کپتان بابر اعظم اور فواد عالم کی نصف سنچریوں کی بدولت چار وکٹ پر 212 رنز بنائے تھے۔ کپتان بابر اعظم 75 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فواد عالم 76 کے انفرادی سکور پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 23 اور محمد رضوان 22 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل پاکستان کے تین کھلاڑی دورنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پھرتیاں۔۔نرس ٹک ٹاکر بدسلوکی کیس میں پولیس نے 71 سالہ شہری پکڑ لیا