بنگلہ دیش :ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سلیم رضا ) بنگلہ دیش کے گاؤں کے نیامت پور میں شرپسندوں نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کے گلے کاٹ دیئے،یہ واقعہ پیر کی رات ضلع کے بہادر پور یونین کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں حبیب الرحمان، ان کی اہلیہ پوپی سلطانہ، ان کا 10 سالہ بیٹا پرویز اور 3 سالہ بیٹی سعدیہ اختر شامل ہیں۔
مقامی عینی شاہدین اور پولیس ذرائع کے مطابق حبیب الرحمان اور ان کے خاندان کے افراد معمول کے مطابق رات کا کھانا کھانے کے بعد سو گئے، فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد ایک مقامی بوڑھی عورت نے اپنے گھر کا دروازہ کھلا دیکھا، بعد ازاں جب وہ وہاں گئی تو اس نے حبیب، اس کی بیوی، بیٹے اور بیٹی کی لاشیں دیکھیں جن کے گلے کٹے ہوئے تھے۔
معمر خاتون کے چیخنے پر گاؤں والے فوراً موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی، بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لے لیں، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ قتل زمین کے تنازع پر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل ’تیمور‘ کا کامیاب تجربہ