حج فلائٹ آپریشن جاری، 5 ہزار سے زائد عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد)ملک بھر سے حج فلائٹ آپریشن کامیابی سے جاری ہے،ابتک 21 پروازوں کے ذریعے 5 ہزار 250 سرکاری عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔
آج 13 حج پروازوں کے ذریعے مزید 35 سو 10 عازمین حج روانہ ہوں گے،لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے 2 ،اسلام آباد سے 4، کراچی، سیالکوٹ سے 1 حج پرواز روانہ ہو گی۔
فضائی آپریشن میں پی آئی اے، سعودی ایئر، ایئر بلیو اور ایئر سیال حصہ لے رہی ہیں۔
قبل از حج فضائی آپریشن 31 مئی تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران مذاکرات: وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ،ملازمین کو ورک فرام ہوم کی ہدایت